25 ستمبر ، 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
ن لیگ کے آزاد جموں و کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، انہوں نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔
مشاورتی اجلاس میں اکیس اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ اکیس اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔