Time 25 ستمبر ، 2023
پاکستان

مجھے چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہو جائیگی کہنے والا دیکھ لے کس کی سیاست ختم ہوئی: راجا ریاض

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد راجا ریاض کے لندن سے وطن واپسی پر فیصل آباد میں بات چیت، کارکنان کا شکریہ ادا کیا— فوتو: فائل
مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد راجا ریاض کے لندن سے وطن واپسی پر فیصل آباد میں بات چیت، کارکنان کا شکریہ ادا کیا— فوتو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا کہ جو مجھے چھوڑے گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی، آج آکر دیکھ لے کہ ہماری سیاست ختم ہوئی ہے یا تمہاری سیاست ختم ہو گئی۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد راجا ریاض کے لندن سے وطن واپس فیصل آباد پہنچنے پر  راجا ریاض کا کہنا تھا کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور نواز شریف کا شہر ہے، کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال پر مشکور ہوں۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کمال پور انٹر چیلنج پر کارکنوں نے استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں ن لیگ کے مقامی رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

استقبال کیلئے آئے ہوئے کارکنوں نے مسلم لیگ ن، نوازشریف اور راجا ریاض کے حق میں نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :