Time 25 ستمبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیےگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیا، پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان اسکواڈ کے بھارتی ویزے منظور  ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا بھی کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں، تاخیر کی شکایات کے بعد ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پی سی بی کے ترجمان عمر فاروق نے بھی ویزے جاری ہونےکی کی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیم کو اپنے پاسپورٹ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے لینےکو کہہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب بھارتی ہائی کمیشن سے تمام 33 پاسپورٹ لے لیےگئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی کے اجرا  میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے روانگی غیر یقینی صورت حال کا شکار تھی جس پر  پی سی بی نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو  پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے اورکہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو  ویزے جاری کردیے گئے ہیں اور  جلد اسکواڈ ممبران کو پاسپورٹ اور  دیگر سفری دستاویزات مل جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی علی الصبح بھارت کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلےگی۔

مزید خبریں :