26 ستمبر ، 2023
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے اپنی توپوں کارُخ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب کردیا۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی، 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔