ثانیہ مرزا اور پریانکا کی والدہ نے پرینیتی چوپڑا کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں__فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں__فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو ادے پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

البتہ اداکارہ کی کزن بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرسکیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا کو ادے پور ائیر پورٹ پر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔

مدھو چوپڑا بھتیجی پرینیتی کی شادی میں شرکت کے بعد ممبئی واپسی کے لیے جب ائیر پورٹ پہنچیں تو  فوٹوگرافرز نے ان سے پریانکا چوپڑا کے شادی میں شریک نہ ہونے کی وجہ پوچھی۔

جواب میں مدھو چوپڑا نے کہا کہ کام میں مصروفیت کے سبب پریانکا شریک نہیں ہوسکیں۔

فوٹو گرافرز نے مدھو چوپڑا سے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے پرینیتی اور راگھو کو شادی پر تحفے میں کیا دیا ہے؟ انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرینیتی اور راگھو نے کچھ بھی لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ کوئی لینا دینا نہیں۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ میں نے اُنہیں صرف بہت ساری دعائیں دی ہیں۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا کی بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ بہن انعم مرزا کے ہمراہ شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں۔

فوٹوگرافرز نے ثانیہ سے پوچھا کہ انہوں نے پرینیتی کو شادی کا کیا تحفہ دیا؟

ثانیہ مرزا نے جواب دینے کے بجائے الٹا پاپارازی کا سوال دہرایا اور کہا آپ لوگوں نے کیا تحفہ دیا؟ پھر کہا 'دعائیں؟'

جواب میں فوٹوگرافرز ہنسنے لگے لیکن ثانیہ مرزا نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ انہوں نے اداکارہ کو کیا تحفہ دیا۔

مزید خبریں :