کھیل
Time 27 ستمبر ، 2023

قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی۔

قومی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ شام 4 بجے بھارت کے لیے روانہ ہو گا اور مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 8 بجے پاکستانی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :