Time 27 ستمبر ، 2023
کھیل

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے کونسے سینیئر کھلاڑی ڈراپ ہوئے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  نے بالآخر مینز کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر ہی دیا،ساتھ ہی کچھ سینیئر کھلاڑی اس کنٹریکٹ سے محروم بھی ہوگئے۔

پی سی بی نے بدھ کو  سینیئر کرکٹرز کے ساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے تین سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں رکھا گیا ہے اور ان کے ماہانہ معاوضوں میں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی مجموعی ماہانہ معاوضوں میں شامل کی جائے گی۔

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے کونسے سینیئر کھلاڑی ڈراپ ہوئے؟

سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی ، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ،عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیے گئے۔

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔کیٹیگری بی میں فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔

کیٹیگری سی میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں جبکہ کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ ،محمد حارث ، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز داھانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیل

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پی سی بی کے مطابق تین سالہ کنٹریکٹ کے دوران ہر 12 مہینے کے بعد کھلاڑیوں کی پر فارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :