28 ستمبر ، 2023
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فروخت کا عمل فروری تک مکمل ہوجائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل المدتی معاہدہ نہیں کرےگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کو لیز پر طیارےحاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2024 سے آگے کا حتمی فلائٹ شیڈول بھی نہیں بنایا جائےگا، پی آئی اےکی فروخت کے بعد ہی آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائےگی۔