ایشین گیمز:گالف مقابلوں میں پہلے روز پاکستانی پلیئرز کا غیر متاثر کن آغاز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں گالف کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا، پہلے روز پاکستانی پلیئرز کا غیر متاثر کن آغاز رہا۔

چین میں جاری ایشین گیمز میں گالف کے مقابلوں میں پہلے روز پاکستان کے سلمان جہانگیر پار اسکور 72 کے ساتھ 47 ویں پوزیشن پر رہے جبکہ قاسم علی ایک اوور پار کے ساتھ 53 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ عمر خالد کیلئے پہلا دن اچھا نہ رہا، 18 ہولز پر اسکور 9 اوور پار رہا، ان کی  پہلے دن کے مقابلوں کے بعد 73 ویں پوزیشن ہے۔

دوسری جانب خواتین مقابلوں میں پہلے دن کے بعد پاکستان کی پارکھا اعجاز 6 اوور پار کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پر ہیں۔

اس کےعلاوہ رمشاء اعجاز 12 اوور پار کے بعد پہلے روز 34 ویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں :