Time 30 ستمبر ، 2023
دنیا

زمبابوے میں سونےکی کان بیٹھنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہرارے: زمبابوے میں سونےکی کان کے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سونےکی کان بیٹھنے سے 6 کان کن ہلاک ہوئے جب کہ 13کان کن باہر نکلنےمیں کامیاب ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کان میں ملبے تلے 15 کان کنوں کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، ملبے تلے دبے افرادکی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :