30 ستمبر ، 2023
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی تاریخ بڑھانےکا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔
خیال رہےکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیے ہیں، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانےکا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، ستمبر میں 834 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصےکےدوران 18 لاکھ 75 ہزارٹیکس ریٹرن فائل ہوئےتھے۔