Time 30 ستمبر ، 2023
پاکستان

پشاور: ریلوے اسٹیشن میں غیر قانونی اسلحہ لانے پر ٹک ٹاکرگرفتار

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پشاور میں ریلوے پولیس نے غیرقانونی اسلحےکے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے پر  ٹک ٹاکر خاکسار انجم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ جمال عبدالناصر نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملزم خاکسار  انجم غیرقانونی اسلحےکے ساتھ ریلوے اسٹیشن داخل ہوا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جمال عبدالناصر کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم  اس سے قبل  اسلامیہ کالج لائبریری کے شیشے توڑنے پر بھی گرفتار ہوچکا ہے، غیراخلاقی رویے پر اسے اسلامیہ کالج سے نکالا بھی جاچکا ہے۔

مزید خبریں :