محب مرزا کو صنم سے محبت کب ہوئی؟

کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی پر اداکار فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی تھی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیاتھا/فوٹوفائل
 کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی پر اداکار فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی تھی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیاتھا/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکار صنم سعید کو ایک ڈرامے کی شوٹنگ  کے دوران شادی کی پیشکش سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

 محب مرزا اور صنم سعید کی شادی  کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی کئی عرصے محب مرزا کا نام صنم سعید سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے باضابطہ کسی رشتے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

 کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی  تھی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیا اور  دونوں کو مبارکباد بھی دی۔

صنم سعید سے ملاقات کیسے ہوئی؟ ندا کا محب سے سوال 

اب حال ہی میں نجی ٹی وی پر کیے جانے  محب مرزا کے شو کے دوران بطور مہمان شریک ندا یاسر نے ان سے صنم سعید سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں محب نے بتایا کہ  ڈرامہ سیریل دیدن کی شوٹنگ کے دوران میں نے صنم سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

دوران شو  محب نے ہسنتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’اس وقت میں سب کچھ بہت اچھا تھا اور صنم بھی میرے سامنے موجود تھیں ان سے بات کرنے کیلئے ان کے قد کی وجہ سے نیچے نہیں دیکھنا پڑ رہا تھا‘۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی، دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکار کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں دوسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کے ہاں ستمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دوسری جانب  اداکارہ صنم سعید نے بھی  2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔