Time 05 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

محب مرزا نے صنم سعید سے محبت کا اعتراف کرلیا

آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟ میزبان کا سوال__فوٹو: فائل
آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟ میزبان کا سوال__فوٹو: فائل

 اداکار محب مرز ا نے اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔

گزشتہ دنوں جیو کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں دوسری شادی کی تصدیق کرنے والے محب نے اپنی دوسری دلہن کا نام تو نہیں بتایا البتہ اب صنم سے محبت کا اعتراف ضرور کرلیا ہے۔

محب کی شادی کی تصدیق کے بعد صنم نے بھی انسٹاگرام پر 2022 کی یادوں کی ویک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی تصاویر محب کے ہمراہ تھیں جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ اداکار جوڑا شادی کرچکا ہے تاہم اس حوالے سے براہ راست دونوں نے کچھ نہیں کہا۔

اب ایک پوڈ کاسٹ میں محب نے صنم سے محبت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟

اداکار نے جواب دیا کہ ’صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا‘۔

میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟

محب نے جواب دیا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔


مزید خبریں :