01 اکتوبر ، 2023
بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والا کرکٹر سعودی عرب میں کرکٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پِچ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب میں مقیم بھارتی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ کرکٹر عاطف خان میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک پِچ پر گر گئے۔
ساتھی کرکٹرز کی جانب سے عاطف کو فوراً قریبی کلینک منتقل کیا گیا لیکن آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے وہ چل بسے۔ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی۔
عاطف کے ساتھیوں کا بتانا ہے کہ میچ کے پہلے ہاف میں وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن بیٹنگ کے دوران ان کو سینے میں تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر عاطف کو فوراً سی پی آر دی جاتی تو شاید ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق عاطف نے سوگوراوں میں ایک بیوی اور 3 بچے چھوڑے ہیں، جو حیدرآباد دکن میں رہتے ہیں۔