Time 02 اکتوبر ، 2023
جرائم

سکھر پولیس کا مقابلے میں پنجاب کے اندھڑ گینگ کے اہم کارندے کی ہلاکت کا دعویٰ

انڈھڑ گینگ کے سرغنہ جانو انڈھڑ کے مارے جانے کے بعد انڈھڑ گینگ کو سانول سکھانی آپریٹ کر رہا تھا: پولیس— فوٹو: فائل
انڈھڑ گینگ کے سرغنہ جانو انڈھڑ کے مارے جانے کے بعد انڈھڑ گینگ کو سانول سکھانی آپریٹ کر رہا تھا: پولیس— فوٹو: فائل

سکھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنوعاقل کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں پنجاب کے اندھڑ گینگ کا اہم کارندہ سانول سکھانی ہلاک ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو سانول سکھانی، رحیم یار خان، راجن پور، گھوٹکی، کشمور اور سکھر میں سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈھڑ گینگ کے سرغنہ جانو انڈھڑ کے مارے جانے کے بعد انڈھڑ گینگ کو سانول سکھانی آپریٹ کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ گھوٹکی کے کچے میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکاروں جبکہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 6 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

مزید خبریں :