Time 02 اکتوبر ، 2023
پاکستان

ہزاروں طلبہ کو ایک جیسے نمبر، میٹرک امتحانات کے نتائج میں اس سال بھی بے قاعدگیوں کا انکشاف

امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق دستاویزات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو
امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق دستاویزات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: اس سال بھی  میٹرک امتحانات کے نتائج میں  ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز  دینے جیسی بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق دستاویزات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 407 طلبہ کو 999 ، 885 طلبہ کو 888، 839 طلبہ کو 901 ،907 طلبہ کو 877،912 طلبہ کو 905، 912 طلبہ کو 904 اور 894 طلبہ  کو 880 نمبرز دیے گئے ہیں۔

ہزاروں طلبہ کو ایک جیسے نمبر، میٹرک امتحانات کے نتائج میں اس سال بھی  بے قاعدگیوں کا انکشاف

 بے قاعدگیوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے  میٹرک بورڈ انتظامیہ کے نتائج تبدیل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات عمران بٹ  نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم معاملے کی گہرائی تک جائیں گے اور کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کرینگے، تحقیقات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :