Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی: وزیر برائے تعلیمی بورڈ/ فائل فوٹو
امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی: وزیر برائے تعلیمی بورڈ/ فائل فوٹو

سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔

وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سےطلبہ کو امتحان دینے میں مشکل کا سامنا ہوگا جس کیلئے میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز  میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدر آباد میں 25 امتحانی مراکز حساس ہیں لہٰذا نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی سخت ہوگی، امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی، جو نقل کرتے پکڑا جائے گا اسے فیل کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :