Time 02 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کا عروسی لباس کتنے لاکھ کا ہے؟

گزشتہ روز سپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی/فوتوبشکریہ سوشل میڈیا
گزشتہ روز سپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی/فوتوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے  ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان  کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق 2  روز قبل شروع ہونے والی اداکارہ کی شادی کی تقریبات کے لیے ہوٹل کے 200 کمروں کو 6 دن کیلئے بُک کیا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

جنگ ویب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان نے اس خاص دن کے لیے ان کے تیار کردہ جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت واضح طور پر ظاہر نہ کرتے ہوئے انہوں نے اتنا بتانے پر اکتفا کیا کہ ہمارے کسٹمائزڈ برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان کی بات سے واضح ہوتا ہےکہ ماہرہ خان کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی 35 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہوگی۔

شادی کی اس پُروقار تقریب کے لیے اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا انتخاب کیا جب کہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق دُلہے میاں سلیم کریم نے یوسف بشیر قریشی (وائی کیو بی) اسٹوڈیو کے لباس کو منتخب کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سلیم کریم سے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

ماہرہ خان سے ایک سوال  یہ بھی کیا گیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ اس کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں شاید مجھے محبت ہوگئی ہے لیکن میں اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کر سکتی کیوں کہ میں بہت شرمیلی ہوں۔

مزید خبریں :