Time 03 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف "پروف آف رجسٹریشن" والے افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے جبکہ  باقاعدہ قانونی ویزے والے افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک سے نکل جانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام غیرقانونی غیر ملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے بیچ کر اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے،  ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر اور جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔

 ذرائع کا کہناہے کہ افغان شہری اجراء کردہ ڈیجیٹائزڈ "ای تزکیرہ" پر ہی  پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

مزید خبریں :