کھیل
Time 04 اکتوبر ، 2023

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ٹف تھا، پرفارم کرکے اچھا لگا: افتخار احمد

اعتماد واپس بحال کرنے کیلئے ایک اچھی پرفارمنس ضروری ہوتی ہے، وکٹیں گرنے کے بعد بھی ہم نے مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیل: قومی کرکٹر— فوٹو: فائل
اعتماد واپس بحال کرنے کیلئے ایک اچھی پرفارمنس ضروری ہوتی ہے، وکٹیں گرنے کے بعد بھی ہم نے مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیل: قومی کرکٹر— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئر افتخار احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ٹف تھا، پرفارم کرکے اچھا لگا۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اعتماد واپس بحال کرنے کیلئے ایک اچھی پرفارمنس ضروری ہوتی ہے، وکٹیں گرنے کے بعد بھی ہم نے مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ  ون ڈے کرکٹ میں آپ کے پاس ٹائم ہوتا ہے کہ ایڈجسٹ ہوں پھر باؤنڈری لگائیں انڈیا میں پہلی بار کھیل رہا ہوں، یہاں کی کنڈیشن سے ایڈجسٹ ہورہا ہوں، ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کھیل کر پاکستان کو جتواؤں، یہ پریکٹس میچ تھا، پریکٹس میچ کو پریکٹس کیلئے کھیلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی بہترین ہے، اگر پراپر میچ ہوتا تو ہر کوئی اپنے نمبر پر آتا، امید رکھیں، لڑکے پراعتماد ہیں، یہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔

مزید خبریں :