Geo News
Geo News

Time 04 اکتوبر ، 2023
دنیا

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

برطانیہ غیرقانونی طورپرآنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا: برطانوی ہوم سیکرٹری سویلابریمین/ فائل فوٹو
برطانیہ غیرقانونی طورپرآنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا: برطانوی ہوم سیکرٹری سویلابریمین/ فائل فوٹو

لندن: برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی ہوم سیکرٹری سویلابریمین نے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ غیرقانونی طورپرآنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا۔

ہوم سیکرٹری کاکہنا تھا کہ جلد برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروایا جائے گا، نئے امیگریشن سسٹم کے تحت صرف اہل لوگ برطانیہ آسکیں گے۔