04 اکتوبر ، 2023
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کو لاہور ائیرپورٹ پر فیول کی فراہمی معطل کر دی تھی جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
لاہور سے مدینہ جانے والی پروازپی کے747 اور لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 کو فیول فراہم نہیں کیا گیا۔
پرواز کی روانگی میں تاخیر اور ائیرپورٹ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ پی آئی اے نے پی ایس او کو 48 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی اور باقی واجبات کی ادائیگی کا شیڈول بھی طے پاگیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس او نے مدینہ پرواز پی کے 747 سمیت پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن سپلائی شروع کردی۔