Time 05 اکتوبر ، 2023
کاروبار

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا شدید خسارے والی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں  شدید خسارے والی قومی ملکیت والی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وفاقی وزرا اور نگران وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے پاک فوج کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔

پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز تک بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں :