پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2023

لاہور : گھر میں گاڑی دھونے اور غلط پارکنگ کرنے پر 5 ہزار روپے تک جرمانے کا حکم

ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے اس لیے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے جو واسا کے خزانے میں جائے گا: عدالت/ فائل فوٹو
ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے اس لیے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے جو واسا کے خزانے میں جائے گا: عدالت/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہو رہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے اس لیے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے جو واسا کے خزانے میں جائے گا۔

اس کے علاوہ عدالت نے شہر میں گاڑی کی غلط جگہ پارکنگ پر بھی 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا۔

ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے  شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر بھی نوٹس لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ  نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی کیا جلدی ہے، کیا وہ 4 ماہ منصوبے روک نہیں سکتے تھے؟

مزید خبریں :