Time 05 اکتوبر ، 2023
کاروبار

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی

فوٹو : فائل
فوٹو : فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں :