پاکستان
Time 06 اکتوبر ، 2023

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: 3 ماہ سے زیر علاج رضوانہ نے چہل قدمی شروع کردی

رضوانہ کا 90 فیصد علاج مکمل ہو چکا ہے اور اس نے اب چلنا بھی شرو ع کردیا ہے: پروفیسر جودت سلیم/ فائل فوٹو
رضوانہ کا 90 فیصد علاج مکمل ہو چکا ہے اور اس نے اب چلنا بھی شرو ع کردیا ہے: پروفیسر جودت سلیم/ فائل فوٹو

لاہور : 3 ماہ سے جنرل اسپتال میں زیرعلاج گھریلو تشدد کی شکار ملازمہ رضوانہ نے اب چلنا  شروع کردیا۔

رضوان کے علاج کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ  پروفیسرجودت سلیم نے جیو سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ رضوانہ کا 90 فیصد علاج مکمل ہو چکا ہے اور اس نے اب چلنا بھی شرو ع کردیا ہے۔

پروفیسرجودت سلیم کے مطابق رضوانہ کے زخم کافی حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں  تاہم اس کے بازو کی سرجری تاحال نہیں ہوسکی، آرتھو پیڈک نے ابھی بازو کی سرجری کیلئے تاریخ نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوانہ کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے،   اسپتال سے ڈسچارج کے بعد رضوانہ کو لاہور میں ہی رکھا جائے گا۔ 

مزید خبریں :