حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی : حرا خان

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ حرا حان کا کہنا ہے کہ حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی۔ 

اداکارہ حرا خان حال ہی میں شوہر و اداکار  ارسلان خان کے ہمراہ  نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی جیسے مقدس رشتے پر بندھنے سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی۔

حرا خان نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو  یہ ہو ہی نہیں سکتا،  ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ  آپ کی زندگی میں کام کے حوالے سے رکاوٹ آجائے۔

 اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا: حرا خان

اداکارہ  نے کہا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم  نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے، ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔

اس دوران اداکارہ نے شوہر نے کہا کہ جب آپ نے بعد میں بھی شادی کرنی ہے تو پہلے کرلیں، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ شادی بعد میں کرلیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیت صاف نہیں، مجھے ایک متوازن زندگی کی چاہت تھی، اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا ہے جس کیلئے میں چاہتا تھا کہ میں جب گھر جاؤں تو کوئی وہاں موجود ہو اور شادی کے بعد مجھے ایسا ساتھی مل گیا۔