Time 07 اکتوبر ، 2023
کھیل

جنوبی افریقا نےکرکٹ ورلڈکپ میں نئی تاریخ بنادی

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

نئی دہلی میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے نئی تاریخ بنادی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار  ایک اننگز  میں تین سنچریاں بنائی گئی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف کوئنٹن ڈی کک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔

کرکٹ ورلڈکپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنی ہیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا ہے۔

جنوبی افریقی بلے بازوں نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز  اور  اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں بنائی تھیں۔

انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔

مزید خبریں :