پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2023

بلاول بھٹو کا نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریوں پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا: بلاول بھٹو— فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا: بلاول بھٹو— فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان آمد پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ن لیگ کے جو لوگ ان کی حکومت میں وزرا تھے وہ نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی آمد پر پینافلیکس لگنے چاہیے تھے اور نہیں تو وال چاکنگ ہی ہوتی، لیکن وہ مزہ نہیں آ رہا، ن لیگ کے سابق وزرا کو مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ نہیں معلوم کون لوگ ہیں جو کمرے میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی کی گرفت کمزور ہوچکی، ان حالات میں الیکشن ہوا تو انتخابی عمل بالکل مخدوش ہوجائےگا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ، وہ 21 اکتوبر کو آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :