Geo News
Geo News

Time 08 اکتوبر ، 2023
پاکستان

کتنے فیصد پاکستانی شاپنگ مالز جاتے ہیں؟

شاپنگ کے لیے زیادہ تر افراد شاپنگ مالز کا رخ کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے پاکستانیوں کی بڑی تعداد شاپنگ مالز نہیں جاتی۔

گیلپ کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے سروے میں گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ حیران کن طور پر 59 فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ہیں جبکہ 39 فیصد پاکستانیوں نے نوڈلزکو پسندیدہ ڈش قرار دیا اورکہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

اب گیلپ پاکستان کی جانب سے پاکستانی عوام کی آرا پر مبنی ایک اور سروے جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 58 فیصد پاکستانی شاپنگ مال سے دور رہتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ مالز بالکل نہیں جاتے۔

سروے کے مطابق 3 فیصد نے باقاعدگی سے شاپنگ مالز جانے کا بتایا جبکہ 40 فیصد نے کہا کہ وہ شاپنگ مالز صرف ضرورت کے وقت جاتے ہیں۔