Time 08 اکتوبر ، 2023
جرائم

کراچی میں پولیس سب انسپکٹر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

ملزمان عامر علی کی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، رات گئے قتل کی واردات کے بعد پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے— فوٹو: کراچی پولیس
ملزمان عامر علی کی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، رات گئے قتل کی واردات کے بعد پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے— فوٹو: کراچی پولیس

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ سب انسپکٹر عامر علی صبح سپر ہائی وے پر واقع قبرستان سے اپنے پوتے کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر واپس آرہے تھے۔ 

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں چاکر ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی سینے میں لگی جو موت کی وجہ بنی، ملزمان عامر علی کی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

مقتول سب انسپکٹر کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ 

رات گئے قتل کی واردات کے بعد پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :