Time 08 اکتوبر ، 2023
دنیا

دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست وقت کی ضرورت ہے: طیب اردوان

فوٹو:@trpresidency
فوٹو:@trpresidency

انقرہ: ترک صدر  رجب طیب اردوان نے اسرائیل فلسطین حالیہ کشیدگی پر کہا ہے کہ  دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب وقت کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے سفارت کاری کو  بڑھائیں گے، مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں اسرائیل فلسطین تنازع بنیادی مسئلہ ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستا ہے،  دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :