09 اکتوبر ، 2023
پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق زینب عباس بھارت سے 'ذاتی وجوہات' کی وجہ سے گئی ہیں،انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں۔
اس سے قبل پریزینٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ زینب بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں۔
قریبی ذرائع کا بتانا تھا کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کےخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نےالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے۔
بھارتی وکیل نے سوشل میڈیا تبصروں کو زینب عباس سےمنسوب کرکے ان کاتبصرہ قرار دیا، بھارتی وکیل نے زینب عباس کے خلاف پرچہ کاٹنے کی درخواست بھی دے دی،
وکیل نے زینب کے خلاف سائبر کرائم پولیس کو درخواست دی، جس میں کہا گیا کہ زینب کے مبینہ تبصرےبھارت مخالف ہیں، ایف آئی آر کاٹی جائے۔