Time 09 اکتوبر ، 2023
دنیا

لندن میں پاکستان ہاؤس میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

محفل میلاد میں برٹش پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی— فوٹو: رپورٹر
محفل میلاد میں برٹش پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی— فوٹو: رپورٹر

لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی شریک حیات ڈاکٹر سارہ نعیم نے پاکستان ہاؤس میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا۔

محفل میلاد میں برٹش پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پیش کیا گیا اور روح پرور نعتوں کے ذریعے آپ کی رحمت، شفقت اور انسانیت سے محبت کے فضائل کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر سارہ نعیم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انہوں نے باہمی احترام، افہام و تفہیم ، مہربانی اور ہمدردی کی عالمگیر اقدار کو فروغ دینے کی پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کیا۔

ہائی کمشنر کی بیگم نے پاکستان جیسے متنوع معاشروں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کے ساتھ رواداری، احترام اور منصفانہ سلوک پر زور دیا۔

مزید خبریں :