Time 10 اکتوبر ، 2023
دنیا

ویڈیو: حماس نے اسرائیل کے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل کے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔ 

لبنانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمتی تنظیم کے افراد کو اسرائیل کے ایف 16طیاروں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غزہ پر حملے کیلئے آنے والے ان طیاروں کو حماس کی القسام بریگیڈز  کی جانب سے نشانہ بنائے جانے میں کامیابی ہوئی یا نہیں۔

اس کےعلاوہ القسام بریگیڈز نے دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز کی بھی ویڈیو جاری کی ہے جو اسرائیل کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں۔ 

اس ویڈیو میں حماس کے کمانڈوز کو ڈرونز لانچنگ پیڈ پر رکھتے اور فائر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر ویڈیوز میں ان ڈرون حملوں سے اسرائیل کی طاقت کے علامت ٹینکوں کو ایک ایک بم سے تباہ ہوتے دیکھا گیا۔ 

رپورٹس کے مطابق ان حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور حماس کی اس فوجی طاقت پر اسرائیلی فوجی بھی حیران ہیں۔ 

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ روس یوکرین جنگ کے طرز پر کارروائی کی جارہی ہے۔

 دوسری جانب  حماس کے اسرائیل پر زمینی حملے بھی جاری ہیں۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار 741 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ یہودی آبادکاروں کی صرف ایک بستی میں حماس کے ہاتھوں ہلاک 108 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں تاہم لبنانی میڈیا کے مطابق ان میں سے 100لاشیں اسرائیلی فوجیوں کی ہیں۔

مزید خبریں :