ناسا کےخلا باز اب ڈیزائنر سوٹ پہن کر چاند پر قدم رکھیں گے

فوٹو ناسا
فوٹو ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز ڈیزائنر اسپیس سوٹ پہن کر چاند پر قدم رکھیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب ماضی کے خلائی ملبوسات کا عہد ختم ہونے والا ہے اور مستقبل قریب میں ناسا کے خلا بازوں کے لیے ڈیزائنر اسپیس سوٹ تیار کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت خلا بازوں کو چاند پر اتارا جائے گا، جن کے لیے معروف فیشن کمپنی پراڈا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرے گی۔

فیشن کمپنی یہ اسپیس سوٹ ایک خلائی کمپنی Axiom Space کے ساتھ مل کر تیار کرے گی۔

اس حوالے سے Axiom کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پراڈا اس منصوبے کے لیے اپنی مہارت کا استعمال کرکے مستقبل کے اسپیس سوٹ تیار کرے گی۔

 ناسا کے خلا باز پروفیسر جیفری ہوفمین نے کہا کہ پراڈا کے پاس کپڑوں کی مختلف اقسام کی تیاری کا تجربہ موجود ہے جسے استعمال میں لا کر یہ کمپنی اسپیس سوٹ تیار کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :