10 اکتوبر ، 2023
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے؟
حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، القسام بریگیڈ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں۔
ترجمان حماس خالد قدومی کا کہنا تھا کہ معاہدہ کرنا ہوتا تو ہم 70 سال میں پہلے ہی کرلیتے، جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے؟
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر ہم جدوجہد کررہے ہیں اور ابھی اسرائیلی حراست کی تعداد نہیں بتا سکتے۔