پاکستان
Time 10 اکتوبر ، 2023

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں: اسحاق ڈار

انتقامی اقدام نہیں کرنا چاہتے، پراجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ایجنڈے میں شامل ہے: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
انتقامی اقدام نہیں کرنا چاہتے، پراجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ایجنڈے میں شامل ہے: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

مزید خبریں :