10 اکتوبر ، 2023
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے تجویز دی ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اوربی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری یا انہیں ختم کرنے پرآئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرکے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداواریوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کیونکہ نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔