Time 11 اکتوبر ، 2023
دنیا

لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیے

لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی/ فائل فوٹو
لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی/ فائل فوٹو

اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی۔

5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی  ہے جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

 یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پربارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :