Time 11 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کمانڈر کے گھر پرحملہ، والد، بھائی، بھتیجا اور پوتی شہید

اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد900 سے بڑھ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے/ فائل فوٹو محمد ضیف
اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد900 سے بڑھ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے/ فائل فوٹو محمد ضیف

اسرائیل  نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھرپر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد ، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور غزہ پر حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد900 سے بڑھ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

5 روزہ جارحیت کے دوران غزہ میں 22 ہزار 639 گھر تباہ ،10 اسپتالوں اور 48 اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب جاں بحق فلسطینی صحافی محمد صبوح کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور محمد صبوح کی میت پر ان کا کیمرہ بھی رکھ دیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پربمباری میں ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی سطح پر پابندی کے باوجود فلسطینیوں پر صیہونی فوج سفید فاسفورس کے راکٹ پھینک رہی ہے، صرف ایک عمارت کے ملبے سے بچوں اور خواتین سمیت15 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

حملوں کے نتیجے  میں مغربی کنارے میں 21 فلسطینی شہید ہوئے جہاں جبالیہ کیمپ میں امام علی مسجد کوبھی بمباری کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کامکمل محاصرہ جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید خبریں :