Time 11 اکتوبر ، 2023
دنیا

غزہ کی صورتحال انتہائی خطرناک، اسپتال مکمل بھرچکے ہیں: ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری حیران کن ہے جس وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، کسی بھی صورت میں جنگ رکنا چاہیے: تنظیم کے مشن ہیڈ کا بیان/ فوٹو رائٹرز
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری حیران کن ہے جس وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، کسی بھی صورت میں جنگ رکنا چاہیے: تنظیم کے مشن ہیڈ کا بیان/ فوٹو رائٹرز

ڈاکٹروں کی عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے جہاں اسپتال مکمل طور پر بھرچکے ہیں۔

عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور دوائیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے جب کہ غزہ بجلی کی بندش اور میڈیکل سپلائی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔

فلسطین میں تنظیم کے ہیڈ آف مشن نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، تمام اسپتالوں میں شدید رش کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس وجہ سے میڈیکل ٹیمیں مسلسل زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے تھکاوٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری میں بہت زیادہ شدت ہے جس وجہ سے تمام عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور اب اسرائیلی حکومت نے علاقے میں مکمل طور پر بجلی اور پانی کی سپلائی معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں موبائل سگنلز کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مشن ہیڈ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری حیران کن ہے جس وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، کسی بھی صورت میں جنگ رکنا چاہیے کیونکہ اس صورتحال میں یہ غزہ کے لوگوں کے لیے کسی بھی سزا سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں پانی، بجلی اور ایندھن کی سپلائی ناقابل قبول ہے، اس عمل سے پوری آبادی کو سزا کے طور پر بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :