پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2023

بجلی چوری میں ڈسکوز ملازمین اوربجلی صارفین کاگٹھ جوڑ توڑنےکا فیصلہ

تینوں کمپنیوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی خدمات لی جائیں گی: ذرائع/ فائل فوٹو
تینوں کمپنیوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی خدمات لی جائیں گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی چوری میں ڈسکوز ملازمین اوربجلی صارفین کاگٹھ جوڑ توڑنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنےکے لیے ایف آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے حیسکو، سیپکو اور پیسکو میں بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں کمپنیوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی خدمات لی جائیں گی، ایف آئی اے کی فیلڈ فورس کے ساتھ ٹیم فراہم کی جائے گی، بجلی چوری کے خاتمے کی مہم کی یومیہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بجلی چوری میں مدد فراہم کرنے والے ملازمین کی نشاندہی ضروری ہے ، بجلی چوروں کی نشاندہی کیلئے ڈسکوز انتظامیہ کی معاونت ضروری ہے۔

مزید خبریں :