پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2023

کچےکے ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شکارپور کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےخانپور کےکچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی اور  ہیڈ محرر سمیت پانچ اہلکار شامل ہیں، ڈاکو  پولیس اہلکاروں کو  اغوا کرکےکچےکی طرف فرار  ہوگئے۔

ایس ایس پی شکار پور کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کے اغوا میں بڈانی جتوئی گینگ ملوث ہے جن کے خلاف بھرپورکارروائی کرکے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

نگران  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پولیس اہلکاروں کے اغوا پر  آئی جی سندھ  پر  سخت  برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں کو  ڈاکو  اغوا کرکے لے جائیں تو عوام کی حفاظت کا اللہ حافظ ہے،کیا تمام اہلکار  سو  رہے تھے؟ تین دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبریں :