12 جنوری ، 2013
نیویارک…امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے اپنے منگیتر جیسن ٹراوِک سے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔31 سال کی برٹنی اسپیئرز نے تیسری بار دلہن بننے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔ انھوں نے اپنی منگنی توڑنے کا اعلان ایک امریکی میگزین سے گفتگو میں کیا۔برٹنی اس سے پہلے بھی دوبار شادی کا لڈو کھا چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور صرف 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی۔ برٹنی کی دوسری شادی بھی 2004 میں ہوئی تھی جو2007 میں ختم ہوگئی۔ دوسرے شوہر سے ان کے دو بچے ہیں۔ اپنے ایجنٹ جیسن ٹراوک سے ان کی منگنی دسمبر 2011 میں ہوئی تھی۔ برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کو وقت دینا چاہتی ہیں اس لیے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔انھوں نے ٹی وی شو ” ایکس فیکٹر“ بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ جج کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔