12 اکتوبر ، 2023
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔
لاہور میں یکجہتی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو اسرائیلی مصنوعات ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی جو حیثیت ہے اس کے مطابق ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہرکوشش کو قبول کریں گے، اسرائیل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب فلسطین کا معاملہ حل ہو اور کشمیرکا معاملہ بھی حل ہو، جمعے کو پورے عالم اسلام میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائےگا، وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ کل یکجہتی میں شامل ہوں۔