Time 13 اکتوبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف کی واپسی، (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے درخواست دیدی

درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے/ فائل فوٹو
درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے 21 کتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے دی۔

درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں لیگی رہنما بلال یاسین نے کہا کہ  ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کرلی ہے، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے سے 2 روز قبل پارٹی کی سینئر قیادت جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی، نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعی ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے، وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبریں :