Time 13 اکتوبر ، 2023
پاکستان

سیالکوٹ کی مسجد میں 2 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان پکڑے گئے، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

اس دہشتگردی کی تمام پلاننگ بیرون ملک سے ہوئی،کرائم سین سے بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے: ڈاکٹر عثمان انور— فوٹو:فائل
اس دہشتگردی کی تمام پلاننگ بیرون ملک سے ہوئی،کرائم سین سے بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے: ڈاکٹر عثمان انور— فوٹو:فائل

انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندرگرفتار کرلیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ کرائم سین سے حاصل شواہد ثابت کررہے ہیں کہ واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، اس دہشت گردی کی منصوبہ بندی دوسرے ملک میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کر یں گے، ہمارا دشمن ممالک کو پیغام ہے کہ آپ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کریں، ہم آپ کو بے نقاب کریں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی دنیا کے سامنے لائیں گے۔

مزید خبریں :