Time 15 اکتوبر ، 2023
جرائم

کراچی میں شادی کی تقریب میں ماموں کی فائرنگ سے 7 سالہ بھانجا جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ماموں کی  فائرنگ سے 7  سالہ بھانجا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ  گولی پستول میں پھنس گئی جسے  نکالنے کے دوران گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق گولی تقریب میں موجود 7 سال کے ایان کے سر میں لگی جس سے وہ جاں بحق ہوا جبکہ بچے کا چچا بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کرنے والا اسماعیل مقتول کا رشتےدا ہے اس لیے اہل خانہ نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہیں کی ۔

مزید خبریں :